• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 8:15 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

ایران امریکا جنگ کے خاتمہ کیلیے قطر نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قطری حکام نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں ایران کے پیش کردہ 7روزہ منصوبے میں ترمیم شدہ تجویز پر بات ہو گی۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایرانی منصوبے میں ایران اور لبنان میں جنگ کا خاتمہ شامل ہے، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی تیل پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے، ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنا منصوبے کا حصہ ہے۔

شرائط ماننے پر ایران آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات پر آمادہ ہو گا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی تجاویز مستردکر چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد موجودہ صورتحال اور مذاکراتی تجاویز پر بات کرے گا۔

ایران نے مذاکرات کے ذریعے آبنائےہرمز کھولنے کی تجویز امریکی فریق کو پیش کر دی ہے جس میں آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے منجمد ایرانی رقوم اور اثاثے آزاد کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

ایرانی تجویز ثالثوں کی موجودگی میں امریکی فریق کوپیش کی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے