• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 4:07 شام
  • پاکستان

ٹیم وفاقی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کی خدمات بھی فراہم کرے گی

وفاقی حکومت نے سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے وفاقی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی آر ٹی) کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سطح پر سائبر سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کی جانے والی وفاقی سی آر ٹی نیشنل سی آر ٹی کے زیر نگرانی کام کرے گی۔

وفاقی سی آر ٹی کی ذمہ داریوں میں سائبر خطرات کی نگرانی، سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف فوری ردعمل شامل ہوگا، جبکہ ٹیم وفاقی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کی خدمات بھی فراہم کرے گی۔

وفاقی سی آر ٹی سرکاری اداروں کے درمیان سائبر سیکیورٹی سے متعلق رابطہ کاری اور خطرات کی معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے گی، جبکہ سرکاری ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے ماہر سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب نیشنل سی آر ٹی نے وفاقی سی آر ٹی کے لیے ڈائریکٹر سمیت سائبر سیکیورٹی ماہرین کی بھرتیوں کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے