سیکریٹری ایس آئی ایف سی کی عالمی بینک کے وفد سے اہم ملاقات، کاروباری قوانین آسان بنانے پر تبادلہ خیال
پاکستان میں کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اصلاحات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی کی عالمی بینک کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں آسان کاروبار فریم ورک اور پاکستان بزنس پورٹل کے ذریعے کاروباری قوانین آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک نے ایس آئی ایف سی کے جامع طریقہ کار کو سراہتے ہوئے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اصلاحات کا مقصد ضابطہ جاتی عمل آسان، کاروباری اداروں پر تعمیلی بوجھ کم اور کاروباری سرگرمیاں مزید آسان بنانا ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
