اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر نام لیے بغیر تنقید کی ہے، انھوں نے کہا کہ جنگی مجرم کو اقوام متحدہ میں نہیں عدالتوں میں ہونا چاہیے۔
اردوان استنبول ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 21 ویں میوسیاد ایکسپو تجارتی میلے اور 29 ویں بین الاقوامی بزنس فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا ’’بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب جنگی مجرموں کی جگہ اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ وہ عدالتیں ہیں جہاں انھیں اپنے کیے گئے قتل اور بہائے گئے خون کا جواب دینا ہوگا۔‘‘
انھوں نے ان سفارتی وفود کو سراہا جو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کا احتجاج اس بات کا اظہار تھا کہ فلسطینی تنہا نہیں ہیں۔
ٹرمپ، نیتن یاہو اور دیگر قاتلوں کو ہرگز نہیں بخشیں گے، ایرانی مسلح افواج کا اعلان
ترکیہ کے صدر نے خبردار کیا کہ ذمہ دار افراد کو سزا سے بچنے کی اجازت دینے سے اسی نوعیت کے مظالم دوبارہ ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔ اگر نسل کشی کرنے والوں کو انصاف اور تاریخ کے سامنے جواب دہ نہ ٹھہرایا گیا تو یہی مظالم دوبارہ رونما ہوں گے۔
اردوان نے مزید کہا غزہ میں ہمارے بہن بھائی اپنے حقوق اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔ ہم اپنی استطاعت کے مطابق سچ بیان کرتے رہیں گے اور مظلوموں کی آواز بنتے رہیں گے۔
نیتن یاہو کو غزہ میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت آئی سی سی کے گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔ اردوان نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ترکی فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔
