اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا
واشنگٹن (27 ستمبر 2026): امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں رہنما ایک معاملے پر متفق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ جو اس وقت امریکا کے دورے پر موجود ہیں۔ ان کی وائٹ ہاؤس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کی درآمد اور برآمد پر زیادہ ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اگلے دو برسوں میں امریکا سے 10 ملین میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔ دونوں ملکوں نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ بھی قائم کر لیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ایک اور ملاقات ہوگی۔
ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات : امریکا چین تعلقات میں آگے کیا ہوگا؟
