• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:22 صبح
  • پاکستان

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

شہزادہ ہیری نے کینیڈا میں فلاحی مقصد کے لیے ایک جرأت مندانہ چیلنج قبول کرتے ہوئے طیارے سے چھلانگ لگادی۔

برطانوی شہزادہ ہیری نے کینیڈا میں فلاحی مقصد کے لیے چیلنج قبول کیا اور دوسری جنگ عظیم کے 102 سالہ سابق فوجی سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے اسکائی ڈائیو (بلندی سے چھلانگ) کی۔

ڈیوک آف سسیکس نے ٹورنٹو کے قریب یہ چھلانگ کینیڈا کی عسکری برادری کی خدمت کرنے والے اداروں کے لیے آگاہی اور حمایت بڑھانے کی مہم کے حصے کے طور پر لگائی۔

ہیری کی سابق فوجی ایڈ مارشل سے پہلی ملاقات گزشتہ نومبر میں ٹورنٹو کے سنی بروک اسپتال میں واقع سابق فوجیوں کے مرکز کے دورے کے دوران ہوئی تھی دونوں کے درمیان عسکری پس منظر اور سابق فوجیوں کی مدد کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر تعلق استوار ہوا جس کے بعد انہوں نے ایک ساتھ اسکائی ڈائیو کرنے کا منصوبہ بنایا۔

View this post on Instagram A post shared by ChrisBaronSmith (@chrisbaronsmith)

A post shared by ChrisBaronSmith (@chrisbaronsmith)

طبی معائنے سے یہ طے پایا کہ مارشل اپنی عمر کے باعث محفوظ طریقے سے چھلانگ نہیں لگا سکتے لہٰذا ان کے پوتے بیلی نے ان کی جگہ لینے کا فیصلہ کیا، مارشل اس کے باوجود ہیری اور بیلی کے ساتھ پرواز میں شامل ہوئے اور طیارے سے انہیں چھلانگ مکمل کرتے ہوئے دیکھا۔

زمین پر اترنے کے بعد ہیری نے کہا کہ ایسا کوئی بھی پہلو نہیں جس میں آپ 102 سالہ سابق فوجی کو مایوس کر سکیں اور وضاحت کی کہ مارشل اس چیلنج کے لیے بہت پرجوش تھے۔

ہیری نے یہ بھی مذاقاً کہا کہ انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ مارشل نے خود چھلانگ لگانے کی کوشش نہیں کی کیونکہ وہ آنے والے مہینوں میں 103 سال کے ہو جائیں گے۔

ہیری نے بتایا کہ اسکائی ڈائیو مکمل کرنے کے بعد ان کی پہلی کال اپنی اہلیہ میگھن مارکل کو تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دو بچوں کے والد کی حیثیت سے چھلانگ میں حصہ لینے کے لیے انہیں میگھن کو قائل کرنے کی ضرورت پڑی تو ہیری نے کہا کہ انہیں قائل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ جب وہ بحفاظت زمین پر واپس آئے تو میگھن نے سکون کا سانس لیا۔

ہیری کے مطابق چھلانگ سے قبل طویل انتظار کی وجہ سے میگھن یقیناً سوچ رہی ہوں گی کہ وہ آخر کب زمین پر واپس آئیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے