• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

مشق میں 17 اہلکار سمندر میں بہہ گئے تھے صرف تین اہلکاروں کو ہی بچایا جاسکا

قازقستان میں فوجی تربیتی مشق کے دوران پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں 14 فوجی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ تین اہلکاروں کو امدادی کارروائی کے دوران محفوظ نکال لیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ 24 ستمبر بروز جمعرات قازقستان کے مغربی علاقے منگستاؤ میں بحیرہ کیسپیئن کے ساحل پر پیش آیا تھا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

بعد ازاں امدادی کاموں کے دوران اگلے ہی روز مزید دو اہلکاروں کی لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی مجمورتعداد 14 ہوگئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ بحری مشق کے دوران موسم اچانک خراب ہوگیا اور تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں موجود اہلکار مشکل صورتحال میں پھنس گئے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مشق میں شریک 17 اہلکار سمندر میں بہہ گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، صرف تین اہلکاروں کو ہی بچایا جاسکا۔

واقعے کے بعد قازقستان کی وزارت داخلہ نے وزارت دفاع سے وابستہ پانچ افسران کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق افسران کے خلاف ممکنہ غفلت اور بحری جہاز رانی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاہم حادثے کی حتمی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک حکومتی کمیشن تشکیل دینے اور حادثے کے تمام حالات و اسباب کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

صدر قاسم ژومارت توکایف نے متعلقہ اداروں کو تحقیقات کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے