• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 2:26 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

لاس اینجلس(26 ستمبر 2026): ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈکوٹا جانسن کے حالیہ ریڈ کارپیٹ لُک نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈکوٹا جانسن کے حالیہ ریڈ کارپیٹ لک نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے چہرے بالخصوص آنکھوں کی ساخت میں تبدیلی پر پلاسٹک سرجری کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

36 سالہ اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی سنسنی خیز فلم "ویریٹی” کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم کی مختلف تقریبات میں ڈکوٹا جانسن کی آمد کے بعد مداحوں نے ان کے چہرے پر گہری نظر رکھی اور ان کی آنکھوں میں نمایاں تبدیلی محسوس کی۔

بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی آنکھیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ کھلی ہوئی محسوس ہوتی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید انہوں نے اوپری پلکوں کی کوئی سرجری کروائی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے اس تبدیلی پر سخت حیرت اور تنقید کا اظہار کیا، وہیں دوسری طرف کئی مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ لک میں یہ فرق پلاسٹک سرجری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ہے۔

تاہم ڈکوٹا جانسن یا ان کے ترجمان کی طرف سے ان افواہوں پر تحال کوئی باضابطہ تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی فلم کے علاوہ معروف گلوکار مشین گن کیلی کے ساتھ مبینہ تعلقات اور ذاتی زندگی کی خبروں کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے