ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحتمند ہیں اور ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا مجتبیٰ خامنہ ای سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک ملاقات 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی، مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم ٹھیک ہو چکے ہیں۔
ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، جوہری ہتھیار تیار کرنا حرام ہے: صدر پزشکیان
آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سوال پر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایرانی پیشکش قبول کیے جانے پر ایران آبنائے ہرمزکھولنےاور مذاکرات بحال کرنے پر کیے وعدوں کی پاسداری کرے گا، امریکا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی پیشکش قبول کرےگا، اسی دن مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی فضا قائم ہے، امریکی صدرسے براہ راست ملاقات کرنا مشکل ہوگا، امریکا روزانہ ایران پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، دھمکیاں دے رہا ہے اور حملے کر رہا ہے، امریکا نےماضی میں کیےتحریری وعدوں کی پاسداری بھی نہیں کی، یہ سوال موجود ہے کہ مذاکرات کے بعد امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا یا نہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کیلیے تیار ہے، جوہری معائنے سے متعلق مذاکرات کے دوران مخصوص معاہدہ اور سمجھوتا کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، جوہری ہتھیار تیار کرنا حرام ہے، اگرایران میں کچھ لوگ جوہری ہتھیار بنانا بھی چاہیں تو مذہبی نقطہ نظر سے انہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی عرب کا جوہری ہتھیار آپشن برقرار، امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف
کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک
امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق
امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس، شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم
دورہ امریکا کے موقع پر ایرانی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات تقریباً ختم
بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات
جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا
تازہ ترین
• 10 منٹ پہلے مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
• 24 منٹ پہلے 78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا
78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا
• 32 منٹ پہلے ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
• 1 گھنٹے پہلے سعودی عرب کا جوہری ہتھیار آپشن برقرار، امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک
• 2 گھنٹے پہلے امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق
• 2 گھنٹے پہلے جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کردیا
جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کردیا
• 2 گھنٹے پہلے اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: بل گیٹس
