• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 12:48 شام
  • پاکستان

ملاقات میں مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دفاعی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈر ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی امور سمیت مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران مکہ دفاعی تعاون معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی اور پاکستانی قیادت نے مکہ دفاعی تعاون معاہدے کے تحت ایسے حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

التقيت معالي قائد قوات الدفاع قائد الجيش الباكستاني المشير عاصم منير. أشدنا بمخرجات اجتماع رؤساء الأركان لدول اتفاقية مكة للدفاع المشترك، وبحثنا الاعتداءات الآثمة التي استهدفت مكة المكرمة، والمنشآت المدنية والاقتصادية في المملكة، وأكدنا مواصلة العمل المشترك لمواجهة هذه الاعتداءات… pic.twitter.com/0Fgb1QsIOT — Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 25, 2026

التقيت معالي قائد قوات الدفاع قائد الجيش الباكستاني المشير عاصم منير. أشدنا بمخرجات اجتماع رؤساء الأركان لدول اتفاقية مكة للدفاع المشترك، وبحثنا الاعتداءات الآثمة التي استهدفت مكة المكرمة، والمنشآت المدنية والاقتصادية في المملكة، وأكدنا مواصلة العمل المشترك لمواجهة هذه الاعتداءات… pic.twitter.com/0Fgb1QsIOT

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، رکن مجلسِ وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دریں اثنا شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران معاہدہ مکہ برائے مشترکہ دفاع سے متعلق ممالک کے چیفس آف اسٹاف اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کے دائرہ کار میں تعاون اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے