• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 8:41 صبح
  • پاکستان

ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہوسکتی ہے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے جبکہ مڈٹرم انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کو مارشل لا نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہوسکتی ہے، امریکی اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات تسلیم کرے گا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سی این این اور دی اٹلانٹک کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بعض بیرونی مشیر انہیں آئندہ مڈٹرم انتخابات کے لیے مارشل لا نافذ کرنے اور وفاقی انتخابات پر کنٹرول حاصل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سی این این کے مطابق یہ مشیر انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے امکان کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعض دیگر مشیر گزشتہ کئی ماہ سے انہیں انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بے بنیاد نظریات سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم بیرونی مشیروں کا ایک گروپ اس کے برعکس انہیں انتخابات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقدامات کی ترغیب دے رہا ہے۔

دی اٹلانٹک کے مطابق ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی اور وکیل پیٹر ٹکٹن نے مڈٹرم انتخابات کے دوران مارشل لا نافذ کیے جانے کے امکان کی بات کی ہے۔ تاہم یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان یا باقاعدہ پالیسی نہیں بلکہ بیرونی مشیروں کی تجاویز اور دعوے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے