• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 9:55 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

(25 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے ماضی قریب میں ایک فلمی پروجیکٹ سے نکالے جانے کی وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

تاپسی پنوں نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھے ہیرو کے اصرار پر ایک فلمی پروجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا جس کی وجہ بدترین تھی، شروع میں مجھے صرف اتنا بتایا گیا کہ اداکار مجھے فلم میں نہیں چاہتے، وضاحت نہ ملنے پر میں خود ہی اندازے لگاتی رہی۔

’جب مجھے ریپلیس کیا گیا تو مجھے جو بدترین وجہ بتائی گئی وہ یہ تھی کہ ’ہیرو کی بیوی کو تم پسند نہیں ہو‘، مجھے نہیں معلوم کہ اسے میں کیوں پسند نہیں تھی۔‘

اس سے قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا تھا کہ فلمساز اکثر مخصوص قسم کے کرداروں کیلیے اداکاروں کے ایک ہی سیٹ کی طرف لوٹتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے کمفرٹ زون میں جا رہا ہے اور آزمائے ہوئے طریقے استعمال کر رہا ہے، مثال کے طور پر گلیمرس کرداروں کیلیے ان کے پاس پانچ اداکاراؤں کا ایک سیٹ ہے جنہیں وہ کاسٹ کر سکتے ہیں، اور سنجیدہ، ایشو بیسڈ فلموں کیلیے ان کے پاس کاسٹ کرنے کیلیے پانچ اداکاراؤں کا ایک اور سیٹ ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے