دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا
چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
عام طور پر سبزی فروش گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، مناسب قیمت یا خصوصی رعایت کا سہارا لیتے ہیں، لیکن اس چینی دکاندار نے اپنی دکان کو نمایاں کرنے کے لیے میک اپ کرنے کا فیصلہ کیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ منفرد انداز بالخصوص خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا، تاہم اس کی یہ مارکیٹنگ حکمت عملی صرف بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر گئی۔
