• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

کچھ مداح اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ان کے چہرے میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

معروف اداکار دانش تیمور نئے ڈرامے کے جذباتی منظر میں اپنی اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

اس نئے ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کی موت کی خبر ملتی ہے، جس پر وہ شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم یہ جذباتی منظر ناظرین کو متاثر نہ کر سکا اور متعدد صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منظر کو زیادہ سادہ اور طریقے سے بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔

View this post on Instagram

ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں لیکن ان کی جذباتی مناظر میں اداکاری متاثر کن نہیں، جبکہ ایک اور صارف کے مطابق سنجیدہ منظر دیکھ کر بھی انہیں ہنسی آگئی۔

دوسری جانب کچھ مداح اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ اس ڈرامے میں ان کا چہرہ کافی کھچا ہوا اور سخت نظر آرہا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شائد انہوں نے حالیہ دنوں میں بوٹوکس ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے