پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم پہلی بار اس ایونٹ سے بغیر کسی تمغے کے وطن واپس لوٹے گی۔
پاکستان کی ایشین گیمز 2026 کے کبڈی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 کی شکست کے ساتھ ختم ہوگئیں۔
قومی ٹیم گروپ مرحلے کے 4 میں سے صرف 2 میچز جیت سکی۔
پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز ملائیشیا کے خلاف 65-22 کی شاندار کامیابی سے کیا تھا جبکہ نیپال کو بھی 58-43 سے شکست دی، تاہم اس کے بعد تھائی لینڈ کے خلاف 48-45 کی شکست نے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔
آخری گروپ میچ میں مضبوط ایرانی ٹیم کے خلاف بھی پاکستان کامیابی حاصل نہ کرسکا اور 51-30 کی شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
کبڈی 1990 سے مستقل طور پر ایشین گیمز کا حصہ ہے اور پاکستان نے اس سے قبل ہر ایڈیشن میں مینز کبڈی میں تمغہ حاصل کیا تھا۔
پاکستان ایشین گیمز مینز کبڈی میں مجموعی طور پر 9 تمغے جیت چکا ہے، جن میں 2 سلور اور 7 برانز میڈلز شامل ہیں۔
آئچی ناگویا ایشین گیمز میں گروپ مرحلے سے اخراج کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز سے خالی ہاتھ واپس لوٹے گی۔
محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کی تجویز
ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
بابر اور شاہین کی غیر موجودگی کے باوجود ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم جارحانہ ہے: مائیک ہیسن
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان میں آئندہ 6 ماہ کے دوران متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس ہوں گے، صدرپی ایچ ایف نے خوشخبری سنادی
محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنےدی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
آئی پی ایل سمیت بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ اورکرپشن کی گونج
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام
• 35 منٹ پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
• 52 منٹ پہلے محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
• 2 گھنٹے پہلے سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی
سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی
• 3 گھنٹے پہلے این سی سی آئی اے نے بیوروکریسی اور اعلیٰ اداروں کی شخصیات کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنیوالا گروہ پکڑ لیا
این سی سی آئی اے نے بیوروکریسی اور اعلیٰ اداروں کی شخصیات کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنیوالا گروہ پکڑ لیا
• 3 گھنٹے پہلے امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مرحلہ وار طریقہ اپنانے پر مذاکرات : خبر ایجنسی
امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مرحلہ وار طریقہ اپنانے پر مذاکرات : خبر ایجنسی
• 4 گھنٹے پہلے 'امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں' ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ
'امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں' ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ
• 5 گھنٹے پہلے سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک
