• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد گزشتہ روز سینکڑوں طلبا نے شدید احتجاج کیا اور اور خواتین کے بہتر تحفظ کے لیے شدید احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ رواں ہفتے نئی دہلی کے ایک پارک میں پولیس اہلکار بن کر آنے والے تین افراد نے اس سے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ منگل کے روز فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو مشتبہ افراد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں زیادہ تر طالبات شامل تھیں، جن میں سے کئی نے ماسک پہنے ہوئے تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کررہے تھیں۔

اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ خواتین کے معروف ادارے ‘لیڈی شری رام (ایل ایس آر) کالج’ سے محض 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

دہلی میں انسانیت سوز واقعہ: چلتی بس میں 16 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار

واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد ایک سنگین مسئلے کی صورت اختیار کرگیا ہے، ‘نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو’ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ 80 سے زائد زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جبکہ سماجی دباؤ اور بدنامی کے خوف سے متعدد واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے