• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ انتہائی مختصر رکھا گیا ہے وہ جمعرات کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچیں گے تاہم وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ انتہائی مختصر رکھا گیا ہے وہ جمعرات کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور تقریر کے فوراً بعد اسرائیل واپس لوٹ آئیں گے۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کی تقریر میں ایران کے ساتھ جنگ، اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور امریکا کے ساتھ تعاون سمیت اہم علاقائی معاملات پر توجہ دی جائے گی۔

نیتن یاہو کی تقریر کا ایک اہم مقصد اسرائیلی عوام سے براہِ راست خطاب بھی ہے کیونکہ ملک میں کنیسٹ انتخابات میں تقریباً ایک ماہ باقی ہے۔ علاوہ ازیں انھیں نیویارک میں احتجاج اور مخالفانہ ردعمل کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق بھی ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات فی الحال صدر کے شیڈول میں شامل نہیں۔ موجودہ پروگرام کے تحت نیتن یاہو کے نیویارک پہنچنے سے پہلے ہی صدر ٹرمپ شہر سے روانہ ہوچکے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کی آخری ملاقات جولائی میں ہوئی تھی البتہ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران جنگ اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر متعدد بار ٹیلی فون پر رابطہ رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے