• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:06 صبح
  • پاکستان

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میری شوہر مانی سے دن میں دس مرتبہ لڑائی ہوتی ہے لیکن دنیا میں وہی میرا واحد وست ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہماری لڑائی نہیں ہوتی، ہماری لڑائیاں بہت شدید ہوتی ہیں۔ ایک تو میاں بیوی کے درمیان عام جھگڑا ہوتا ہے اور ایک شدید قسم کی لڑائی ہوتی ہے ہم اکثر بہت بری طرح لڑتے ہیں اور ایسا دن میں دس بار ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے شوہر ہی میرے دوست بن جائیں گے۔

View this post on Instagram A post shared by Kluchit (@kluchit)

A post shared by Kluchit (@kluchit)

حرا مانی نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے لیکن میں اپنے شوہر سے سارا دن باتیں کرتی ہوں لڑائی کے باوجود بھی میں ان سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں۔

اداکارہ نے آخر میں کہا کہ ماشاءاللہ، میرا صرف ایک ہی دوست ہے اور وہ مانی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے