• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 8:45 شام
  • پاکستان

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج کیا ہےْ

مقدمے کے متن کے مطابق نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈی کے مختلف اکاؤنٹ پر چلائی گئی ہے، جنید اکبر نے سرکاری املاک کو نقصن پہنچانے کی دھمکی دی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنید اکبر نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے گولیاں چلانے کی صورت میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دی تھی۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے، جنید اکبر کی دھمکی

جنید اکبر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف ایک راستے سے اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ موٹروے سے بھی جائیں گے اور مارگلہ پہاڑوں سے بھی اتریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پچھلی بار ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے لیکن معلوم نہیں تھا یہ گولیاں چلا سکتے ہیں، پچھلی بار اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کر سکیں، لاشیں اٹھائیں اور واپس آگئے، اس بار ہمیں معلوم ہے کہ ریاست گولیاں چلائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں اٹھا کر خاموش ہو جائیں، اگر ایسا ہوا تو لاشیں اٹھائیں گے اور نئے لوگ آئیں گے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے