• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

تہران(23 ستمبر 2026): ایران کے دارالحکومت تہران کی فضاؤں میں اتوار کے روز ایک نامعلوم شے کی پرواز کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس نے نصف صدی قبل پیش آنے والے ایک مشہور فضائی واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن سورس انٹیلیجنس مانیٹر کے جاری کردہ بیانات اور ویڈیوز میں ایک قوس و قزح کے رنگوں والی پراسرار شے کو آسمان پر انتہائی تیزی کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ شے کیا چیز ہے اور ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ واقعہ 19 ستمبر 1976 کو تہران کے آسمان پر پیش آنے والے اس مشہور واقعے سے ہو بہو مشابہت رکھتا ہے جب آسمان پر ایک روشن نامعلوم شے دیکھی گئی تھی اور اس کا جائزہ لینے کے لیے ایرانی جنگی طیاروں نے پرواز کی تھی۔

Phone videos of bright, multi-colored lights over Tehran, Iran, went viral overnight. Iranian authorities have not issued any official statement treating the object as a threat. https://t.co/JeqOHksFz7 — Clash Report (@clashreport) September 21, 2026

Phone videos of bright, multi-colored lights over Tehran, Iran, went viral overnight.

Iranian authorities have not issued any official statement treating the object as a threat. https://t.co/JeqOHksFz7

— Clash Report (@clashreport) September 21, 2026

1976 کا یہ واقعہ نامعلوم اڑنے والی اشیاء کے محققین کے نزدیک آج بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کا ذکر امریکی حکومت کی جاری کردہ خفیہ دستاویزات اور فوجی رپورٹس میں بھی موجود ہے۔

دوسری جانب، یہ ویڈیوز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے بیان دیا ہے کہ ایران بہت جلد میدان میں نئی صلاحیتوں کے حامل ایسے جدید ہتھیار لائے گا جنہیں دیکھ کر دنیا دنگ رہ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب ایسے اسٹریٹجک اہداف موجود ہیں جنہیں پہلے کبھی نشانہ نہیں بنایا گیا، اور ملک کسی بھی طویل مدتی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے