13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار
6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا
8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا
کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی
کراچی (23 ستمبر 2026): آج سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک بڑی تبدیلی آ رہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تبدیلی بڑھتی رہے گی۔
آج کے دن یعنی 23 ستمبر سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ موسم خزاں کی آمد کے ساتھ ہی آج سے دن کا دورانیہ کم اور رات کا دورانیہ طویل ہوتا جائے گا۔
گزشتہ روز 22 ستمبر کو دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر تھا۔
اس کے بعد اب شمالی نصف کرّے میں سورج کی روشنی کا دورانیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتا رہے گا، جس سے دن کا دورانیہ کم اور راتیں طویل ہوتی جائیں گی۔
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس تبدیلی کے ساتھ موسم بھی بتدریج تبدیل ہوتا ہے۔ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت کم ہونے لگتی ہے، جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔ یہ سلسلہ سردیوں کے آغاز تک جاری رہے گا۔
سال میں کتنی بار یہ عمل ہوتا ہے؟
سال میں دو بار دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوتا ہے۔ ایک موسم خزاں کے آغاز پر 22 اور 23 دسمبر کے درمیان جب کہ دوسری بار موسم بہار کے آغاز پر 20 اور 21 مارچ کے درمیان ہوتا ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان دونوں ایام میں سورج کی روشنی خطِ استوا کے اوپر سیدھی پڑتی ہیں۔ زمین اپنے محور پر 23.5 درجے جھکی ہوئی سورج کے گرد چکر لگاتی ہے۔
تاہم موسم خزاں اور بہار کے آغاز پر مذکورہ دونوں ایام میں زمین کا جھکاؤ نہ تو سورج کی طرف زیادہ ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے دور، بلکہ زمین کا محور سورج کے لحاظ سے بالکل متوازن ہوتا ہے۔
