پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار اورپکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی زیرنگرانی فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دفاعی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں۔ بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے فورسز مکمل تیار اور الرٹ ہیں۔
افغان سرزمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کےلیے استعمال نہ ہونے دیا جائے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کاروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے
جائیداد منتقل نہ ہونے پربھی بیوی کاحقِ مہر ختم نہیں ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ
پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری
وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپےکی 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی
پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے: ذرائع
صوبوں کے پاس حقیقت میں کون سے فضائی اثاثے ہیں؟
سکیورٹی فورسزکی بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، بلال بن ثاقب
قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے اور ملتان میں پڑاؤ ڈالنے کا اعلان
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے پاک فوج نے کُرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار
• 37 منٹ پہلے ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کر دیں
ایران نے تہران سے بغداد اور مسقط جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کر دیں
• 1 گھنٹے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں آئندہ 6 ماہ کے دوران متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس ہوں گے، صدرپی ایچ ایف نے خوشخبری سنادی
پاکستان میں آئندہ 6 ماہ کے دوران متعدد بین الاقوامی ہاکی ایونٹس ہوں گے، صدرپی ایچ ایف نے خوشخبری سنادی
• 3 گھنٹے پہلے جائیداد منتقل نہ ہونے پربھی بیوی کاحقِ مہر ختم نہیں ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ
• 4 گھنٹے پہلے پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری
• 5 گھنٹے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
• 6 گھنٹے پہلے امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات، صدر ٹرمپ کی تصدیق
