• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 5:07 شام
  • پاکستان

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں فوری طور پر اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر اور 50 فیصد گھر سے کام کریں گے، ملازمین کےلیےگھر سے کام کے دوران ٹیلی فون،ای میل اور واٹس ایپ پر دستیابی لازمی قرار دے دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ضرورت پڑنے پر ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر پہنچنا ہوگا، گھر سے کام کرنے والے 50 فیصد ملازمین ڈائٹ الاؤنس اور اوورٹائم چارجز کے حقدار نہیں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے اور یہ اقدام تین ماہ کے لیے ہوگا جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام اقسام کی پائیدار اشیاء کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم آئی ٹی سامان خریداری پر پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے لیے غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی اسکالرشپس، مخصوص تربیتی پروگرام سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے فنڈڈ سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر پابندی لگائی گئی ہے، ناگزیر سرکاری تقریبات کے لیے آڈیٹوریم،کمیٹی رومز اور دیگرسرکاری سہولیات استعمال کرنے کی ہدایت ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اخراجات کم کرنے کے لیے پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

بلوچستان: مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی

ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے کے معاملے پر ریلوے حکام اور پولیس میں تنازع پیدا ہوگیا

صوابی میں ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب

پشاور: ماں نے مبینہ طور پر 13 سالہ بیٹی کو پھانسی دیدی

پاکستان، سعودیہ: سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

پشاور: قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عطا تارڑ

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

پی ٹی آئی کے عادل بازئی بھی گرفتار، پکڑے گئے ممبران اسمبلی کی تعداد 6 ہوگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے

• 24 منٹ پہلے ایران اب اس مرحلے میں ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں، قالیباف

ایران اب اس مرحلے میں ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں، قالیباف

• 26 منٹ پہلے 6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

• 28 منٹ پہلے جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

• 32 منٹ پہلے بلوچستان: مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی

• 41 منٹ پہلے ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے کے معاملے پر ریلوے حکام اور پولیس میں تنازع پیدا ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں

اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں

• 2 گھنٹے پہلے صوابی میں ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے