• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 5:07 شام
  • پاکستان

جنید اکبر نے اپنے بیان کے ذریعے عوام کو اسلام آباد آنے پر اکسایا اور اشتعال دلایا، درخواست گزار تاجر

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے مبینہ متنازع بیان کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، اسلام آباد کے تاجر وقاص احمد نے وکیل اختر چھینہ کے ذریعے جنید اکبر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنید اکبر نے اپنے بیان کے ذریعے عوام کو اسلام آباد آنے پر اکسایا اور اشتعال دلایا، جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ستمبر کے فیصلے کی مبینہ خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنید اکبر کا بیان عدالتی فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا عدالت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

درخواست گزار نے مؤقف کی تائید میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے