• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 4:09 شام
  • پاکستان

خائی کی والدہ اور معروف سپر ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی سالگرہ الگ انداز میں منائی

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی بیٹی خائی کی چھٹی سالگرہ مناتے ہوئے تقریب کی خوبصورت جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

زین ملک نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بیٹی کے اس خاص دن کو یادگار بنایا۔

View this post on Instagram

گلوکار نے بتایا کہ خائی اور ان کی دوستوں نے ویک اینڈ پر خوب انجوائے کیا، جبکہ انہوں نے بیٹی کیلئے تیار کیے گئے خصوصی برتھ ڈے کیک کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب خائی کی والدہ اور معروف سپر ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی سالگرہ الگ انداز میں منائی اور انسٹاگرام اسٹوریز پر برتھ ڈے بریک فاسٹ کی جھلک شیئر کی۔

زین ملک اور جیجی حدید ستمبر 2020 میں خائی کے والدین بنے جبکہ دونوں 2021 میں علیحدہ ہو گئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے