• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 4:58 شام
  • پاکستان

سنی اور ازابیل نے اب تک ڈیٹنگ کی ان افواہوں کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

سنی کوشل نے حال ہی میں ترکی میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں بعض مقامات اور مناظر وہی دکھائی دیے جو ازابیل اس سے قبل اپنی پوسٹس میں شیئر کر چکی تھیں۔

مداحوں کی توجہ خاص طور پر ایک بلی کی تصویر نے حاصل کی جو دونوں کی پوسٹس میں نظر آئی، جس کے بعد سوال اٹھنے لگا کہ کیا دونوں ترکی میں ایک ساتھ موجود تھے؟

قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ازابیل نے سنی کی پوسٹ میں موجود کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین کتاب تجویز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

سوشل میڈیا پر تصاویر کے بعد دونوں کے مبینہ تعلق پر بحث جاری ہے، تاہم سنی اور ازابیل نے اب تک ڈیٹنگ کی ان افواہوں کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے