• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:48 شام
  • پاکستان

پولیس نے حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا

طارق روڈ کے قریب گاڑی کی رکشے کو ٹکر سے اس میں سوار کمسن بچی جاں بحق جبکہ خاتون معمولی زخمی ہوگئی حادثے میں رکشا ڈرائیور محفوظ رہا۔ پولیس نے حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ کے قریب سفید رنگ کی گاڑی نے رکشا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور خاتون زخمی ہوگئی۔ چھیپا کے رضا کاروں نے زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں چھیپا جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال نے بتایا کہ کمسن بچی جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس کی شناخت 9 سالہ جنت دختر بشیر کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور موسیٰ کو گرفتار کر کے گاڑی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ڈرائیور علاقے میں بلڈنگ اور گاڑیوں کی صفائی کا کام کرتا ہے اور کسی کی گاڑی اس کے مالک سے پوچھے بغیر چلاتے ہوئے جا رہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے ورثا سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے