• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:41 شام
  • پاکستان

تہران کو سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں واپس آنا ہوگا، مائیک والٹز

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے مائیک والٹز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر پُرعزم ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، جبکہ واشنگٹن اس مقصد کے لیے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھے گا۔

الجزیرہ کے مطابق مائیک والٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، تاہم اس کے لیے تہران کو سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں واپس آنا ہوگا۔

نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے والٹز نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو کئی دہائیوں سے جاری تنازع کا تسلسل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری چھتری حاصل کرکے آبنائے ہرمز سمیت دنیا کو دباؤ میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران نے مسلسل جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تردید کی ہے اور اپنے جوہری پروگرام کو پُرامن مقاصد کے لیے قرار دیا ہے۔

2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ ہوا تھا، تاہم صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں 2018 میں امریکا کو اس معاہدے سے الگ کرلیا تھا۔

President Trump is determined to ensure Iran can never hold the world hostage with a nuclear weapon, and he will continue to apply maximum pressure to that end. At the same time, the door is open for Iran back to the negotiating table if they do so in good faith. @almonitor pic.twitter.com/sGZlqnKTPk — Ambassador Mike Waltz (@USAmbUN) September 21, 2026

President Trump is determined to ensure Iran can never hold the world hostage with a nuclear weapon, and he will continue to apply maximum pressure to that end. At the same time, the door is open for Iran back to the negotiating table if they do so in good faith. @almonitor pic.twitter.com/sGZlqnKTPk

حالیہ صورتحال میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا معاملہ تعطل کا شکار ہے، تاہم ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو جنگ کے خاتمے اور مذاکرات سے متعلق اپنی شرائط پہنچانے کی تصدیق کی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے