• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 3:02 شام
  • پاکستان

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

اسلام آباد (20 ستمبر 2026): وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی بلکہ ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔ اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی بلکہ بجلی پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والے خود بجلی کی خرید وفروخت کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں نمایاں اصلاحات لائی گئی ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلیے کام کیا گیا، جس کے بعد بجلی کی خرید و فروخت کے حوالے سے نیا نظام رائج کر دیا گیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شفافیت پر مبنی ہوگا اور اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی۔ حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی بلکہ نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔

بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، بین الاقوامی بولیاں طلب

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے