اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے، کسی کو حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے، آئندہ پانچ سال میں 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی، پہلےمرحلےمیں400 میگاواٹ نیلامی کے لیے پیش کئے جارہے ہیں، کاروباری ادارے اور صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر پاورپلانٹس سے بجلی خرید سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا اس وقت حکومت ایک نظام کے تحت بجلی خریدکر عوام تک پہنچاتی ہے، بجلی کی خریداری کی شرائط سےمتعلق عوام کے ہمیشہ سوالات رہے ہیں، آئی پی پیز کا نام آج بدنام ہوچکا ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے، کسی کو حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی، ملک میں بجلی پیداکرنے والے اور استعمال کرنے والے آپس میں خود خرید و فروخت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شفافیت پر مبنی ہوگا، اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا، آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی، اس نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا، اب حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی۔
اویس لغاری کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے بڑے صارفین اس سے مستفید ہوں گے، سستی بجلی ملنے سے انڈسٹری عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھ پائے گی، ہماری صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات برآمد کر سکیں گی۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ امتحان جاری، ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار شریک
نئے صوبوں کے معاملے پر آج کراچی میں عوامی ریفرنڈم ہوگا: خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد: جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا
آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، کے پی، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے: حافظ نعیم
سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب کرالیے
27 ستمبر کا لانگ مارچ عمران خان کے سوا کوئی ملتوی نہیں کرسکتا: علامہ راجہ ناصر عباس
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان
کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نےکیا،صرف مذمت کافی نہیں افغان حکومت ٹھوس کارروائی کرے: وزارت اطلاعات
خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام
وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری
حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے حکومت کا بجلی کی خریداری سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
• 42 منٹ پہلے اسلام آباد: جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا
• 49 منٹ پہلے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
• 53 منٹ پہلے غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی
• 2 گھنٹے پہلے ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ امتحان جاری، ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار شریک
• 2 گھنٹے پہلے مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی
• 3 گھنٹے پہلے نئے صوبوں کے معاملے پر آج کراچی میں عوامی ریفرنڈم ہوگا: خالد مقبول صدیقی
