پی آئی اے نے نئے یونیفارم ڈیزائن شوکیس 2026 کا انعقاد کیا
پاکستان کی معروف ایئرلائن پی آئی اے کے اسٹاف یونیفارمز میں بڑی تبدیلی کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقی تجاویز پیش کر دی ہیں۔
پی آئی اے نے نئے یونیفارم ڈیزائن شوکیس 2026 کا انعقاد کیا، جس میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز نے ایئرلائن کے مستقبل کے یونیفارمز کے لیے اپنے ڈیزائن پیش کیے۔
پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے بعد ایئرلائن کے مجموعی انداز اور برانڈنگ میں تبدیلیاں لانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسٹاف کے یونیفارمز کو بھی نئے انداز میں ڈھالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے معروف ڈیزائنرز حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، اسماعیل فرید، جنریشن، عامر عدنان، نومی انصاری، دیپک اینڈ فہد سمیت دیگر ڈیزائنرز نے پی آئی اے کے ایئرہوسٹ اور ایئرہوسٹس کے یونیفارمز کے لیے اپنے ڈیزائن پیش کیے ہیں۔
نئے یونیفارمز میں ڈیزائنرز نے پی آئی اے کی روایتی شناخت کو جدید فیشن کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے بعد یہ ڈیزائنز سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
صارفین نے بھی اپنی پسند کا اظہار شروع کر دیا۔ بعض صارفین نے ایچ ایس وائے کے ڈیزائن کو پسند کیا، جبکہ کچھ نے اسماعیل فرید اور نومی انصاری کے انداز کو سراہا۔
