• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 8:17 شام
  • پاکستان

فتتاحی میچ کے بعد شائقین کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسکول کرکٹ 2026-27 19 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں پہلی بار 100 اضلاع کے 1,400 اسکولوں سے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پروگرام کا افتتاحی میچ ہفتہ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان لائیو پرفارم کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا دوسرا سیزن ہفتہ 19 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بیکن ہاؤس اسکول اور ایچی سن کالج کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ٹورنامنٹ کا دائرہ گزشتہ سیزن کے 39 اضلاع اور 450 اسکولوں سے بڑھا کر 100 اضلاع اور 1,400 اسکولوں تک کیا گیا ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکول کرکٹرز کو پی سی بی کے ایج گروپ اور پاتھ ویز سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

افتتاحی میچ کے بعد شائقین کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ دونوں کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے