• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 8:17 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

اسلام آباد (17 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم فیصل آباد کے درمیان طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر مربوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت طلبہ کے کوائف کی باہمی تصدیق، نادرا اور تعلیمی ریکارڈ میں موجود تضادات کے خاتمے اور درست تعلیمی اسناد کے اجراء میں مدد ملے گی، معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا اور چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے دستخط کیے۔

NADRA and Board of Intermediate & Secondary Education Faisalabad have signed an agreement to digitally integrate student registration & academic records. Initiative will facilitate data verification, help resolve discrepancies & support issuance of accurate academic certificates https://t.co/HQt0oeCJxO — NADRA (@NadraPak) September 17, 2026

NADRA and Board of Intermediate & Secondary Education Faisalabad have signed an agreement to digitally integrate student registration & academic records. Initiative will facilitate data verification, help resolve discrepancies & support issuance of accurate academic certificates https://t.co/HQt0oeCJxO

— NADRA (@NadraPak) September 17, 2026

اس سے قبل نادرا اور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم سرگودھا کے مابین طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر مربوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔۔

معاہدے کے تحت طلبہ کے کوائف کی باہمی تصدیق، ریکارڈ میں تضادات کا خاتمہ اور درست تعلیمی اسناد کے اجراء میں مدد ملے گی، یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان، محفوظ ڈیٹا انضمام اور شہریوں کو تیز و شفاف ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے