• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 3:23 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

لاہور(17 ستمبر 2026): پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی۔

ڈراموں اور فلموں کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری اور گلوکاری کے بعد اب کھیلوں کے میدان میں بھی قدم رکھتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ شروع کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی ٹریننگ کی ویڈیوز بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور خبروں کے مطابق، ہانیہ عامر کو یہ تربیت ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر فراہم کر رہے ہیں۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے واضح کیا ہے کہ ہانیہ عامر کی یہ وائرل ویڈیو کسی ڈرامے یا کمرشل شوٹ کا حصہ نہیں ہے، بلکہ انہیں باکسنگ کا حقیقی شوق ہے اور ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

باکسنگ کے علاوہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں گلوکاری کی دنیا میں بھی اپنا پہلا قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز کیا ہے۔

اس گانے کو نہ صرف ہانیہ عامر نے خود گایا ہے بلکہ اس کی شاعری، کمپوزیشن اور ویڈیو کی ہدایات بھی انہوں نے خود ہی تیار کی ہیں۔ یہ گانا بنیادی طور پر ان کے ناقدین اور مخالفین کے نام ایک دوٹوک پیغام ہے، جس میں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور مقبولیت پر تنقید کرنے والوں کو منفرد انداز میں مخاطب کیا ہے۔

اس گانے کی سب سے دلچسپ بات اس کے اختتام پر بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی سرپرائز انٹری ہے، جنہوں نے وائس نوٹ کے ذریعے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شیرنی قرار دیا اور مداحوں کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے