• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 1:08 شام
  • پاکستان

فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز انکا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا، انہیں اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز دیے گئے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز ان کا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا، انہیں اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے الفاظ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہو۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے