• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 7:47 شام
  • پاکستان

عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر اضافے سے فی اونس 4347 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے

سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں سونا 7 ہزار 900 روپے اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ میں سونا 7 ہزار900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ57 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ92 ہزار 6 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4347 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور140 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی 6 ہزار 942 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں 10گرام چاندی کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 5 ہزار 951 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 64.64 ڈالر کی سطح پر ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے