• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ ان معاملات میں تعاون کرے گا جہاں دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہوں، نائب امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی خارجہ پالیسی اپنے قومی مفادات کے مطابق طے کرنی چاہیے اور اسے اسرائیل کی پالیسی کے تابع نہیں ہونا چاہیے۔

جے ڈی وینس نے ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ اہم شراکت داری رکھتا ہے، خصوصاً فوجی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں، تاہم دونوں ممالک کے مفادات ہر معاملے میں یکساں نہیں ہوسکتے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ ان معاملات میں تعاون کرے گا جہاں دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہوں، لیکن اختلاف کی صورت میں امریکا اپنی پالیسی خود طے کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔

وینس نے اس مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے امریکا کے نیٹو اتحادیوں سے تعلقات کی مثال بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا اپنی یورپی خارجہ پالیسی کو نیٹو کے تابع کردے، اسی طرح مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں ہونی چاہیے۔

📍 US Vice President JD Vance says Washington should pursue its own interests and not allow its Middle East policy to become 'subservient' to Israel 🗣️ Vance compares the issue to NATO, saying partnership with allies does not mean US foreign policy should be subordinate to them pic.twitter.com/1GpNP3pm8F — Anadolu English (@anadoluagency) September 16, 2026

📍 US Vice President JD Vance says Washington should pursue its own interests and not allow its Middle East policy to become 'subservient' to Israel 🗣️ Vance compares the issue to NATO, saying partnership with allies does not mean US foreign policy should be subordinate to them pic.twitter.com/1GpNP3pm8F

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث واشنگٹن کی اسرائیل سے متعلق پالیسی پر بھی بحث جاری ہے۔ وینس نے ماضی میں بھی کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی مفادات بعض معاملات میں مختلف ہوسکتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے