عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ریاض: سعودی شہری دفاع نے ڈرون حملہ ناکام کیے جانے کے بعد مکہ مکرمہ میں اعلان کیا کہ شہر سے خطرہ ٹل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہری دفاع نے مکہ مکرمہ شہر سے خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان شہر میں پیشگی انتباہی سائرن بجائے جانے کے بعد کیا گیا۔
سعودی شہری دفاع نے اس سے قبل طائف اور جدہ کی گورنریوں میں بھی پیشگی انتباہی سائرن بجائے تھے، جس کے بعد خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے زیرِ قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے منگل کے روز مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک ڈرون کو اُس وقت روک کر تباہ کر دیا جب وہ مقدس شہر کے اوپر ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو رہا تھا۔
او آئی سی کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
ترجمان ترکی المالکی نے بدھ کی صبح کہا ڈرون کے ذریعے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، واقعہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ڈرون حملے کی کوشش لاکھوں مسلمانوں کے جذبات مشتعل کرنے کی سنگین کوشش تھی، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کے علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
