• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:01 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

لاس اینجلس: امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ سان فرنینڈو کے علاقے میں ایک گاڑی اور بس کی ٹکر ہوئی تھی اور اسی جگہ سے کچھ فاصلے پر خبر رساں ادارے کا helicopter کریش کرگیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صحافی کار اور بس کی ٹکر کے واقعے کی کوریج میں مصروف تھے، اس واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے کہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا۔

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ helicopter میں لگنے والی آگ نے 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔

روس کا ہیلی کاپٹر سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران درخت سے ٹکرا گیا

حکام کے مطابق گاڑی اور بس کی ٹکر والے مقام سے تقریباً 1.5 میل دور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے