• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

افسران کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنےکے لیے اسلام آباد پولیس سے 3 سالہ ڈیپورٹیشن پر این سی سی آئی میں تعینات کیا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس سے تین سالہ ڈیپورٹیشن پر تبدیل کیے گئے 53 افسران و اہلکاروں نے جوائننگ دے دی جنہیں این سی سی آئی اے کے مختلف یونٹس میں تعینات کرکے زمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم کی کمانڈ تبدیل ہوئی ڈی جی سید خرم علی کو تبدیل کرکے ڈی جی نیشنل بیورو او آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے تعینات کیا گیا تو ساتھ ہی اسلام آباد پولیس سے 53 پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی تین سالہ ڈیپوٹیشن پر این سی سی آئی اے تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 53 پولیس افسران و اہلکاروں نے جوائننگ دے دی ہے، ڈیپورٹیشن پر آنے والے افسران و اہلکاروں کو این سی سی آئی اے کے اسلام آباد ہیڈکوارٹر سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے مختلف یونٹس میں تعینات کیا گیا ہے۔

تعیناتی کے لیے جاری احکامات کے مطابق سب انسپکٹر شفقت فیض کو این سی سی آئی اے اسلام آباد کے تھانے میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر زاہد حسین شاہ کو این سی سی آئی اے راولپنڈی کے تھانے کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر افسران اور اہلکاروں کو ان کی ذمہ داریوں کے مطابق مختلف یونٹس میں تعینات کیا گیا ہے، جس کے بعد این سی سی آئی اے کے متعلقہ یونٹس میں افرادی قوت کی کمی کو کسی حد تک پورا کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے ڈیپورٹیشن پر این سی سی آئی اے میں آنے والے 53 افسران و اہلکاروں میں 6 انسپکٹرز، 23 سب انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 2 ہیڈ کانسٹیبلز، 16 کانسٹیبلز اور 3 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔این سی سی آئی اے میں افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات ڈائریکٹر آپریشنز این سی سی آئی اے نارتھ، ، عرفان اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے افسران و اہلکار اب اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں این سی سی آئی اے کے مختلف یونٹس میں سائبر کرائم سے متعلق ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے