پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے معاملے میں غیر متزلزل طور پر اور شانہ بشانہ کھڑا ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ اور گھناؤنی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش ناقابل معافی اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی قوم مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر حملے کی کوشش پر شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی افواج نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، خطہ پہلے ہی تنازعات سے بہت زیادہ متاثر ہوچکا، ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں شانہ بشانہ کھڑا ہے، حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، پاکستان حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
I condemn in the strongest possible terms the dastardly and heinous attempted drone attack against the Holy Site of Makkah Al-Mukarramah. The people of Pakistan are saddened and perturbed by this outrageous act. There can be no words strong enough to capture the depth of… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 16, 2026
I condemn in the strongest possible terms the dastardly and heinous attempted drone attack against the Holy Site of Makkah Al-Mukarramah. The people of Pakistan are saddened and perturbed by this outrageous act. There can be no words strong enough to capture the depth of…
