• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:48 صبح
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ، ویڈیو

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

سعودی عرب نے پائپ لائن پر حملے کے بعد یورپی خریداروں کےلیےخام تیل کی کچھ کھیپ منسوخ کر دیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ستمبر کے آخر میں یورپ جانے والی خام تیل کی کچھ کھیپ منسوخ کی گئی ہیں۔

یمن کےحوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کا اہم آئل انفرااسٹرکچر متاثر ہوا اور ان ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن تاحال بند ہے۔

یَنْبُع میں برآمدات جاری رکھنےکے لیے صرف 5 سے 7 روز کا خام تیل ذخیرہ رہ گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یورپی خریداروں کوتیل کی کھیپ نہ پہنچنےکی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیا جاتا تھا جو عالمی تیل کی سپلائی کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔

سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بحال نہ ہونے پر تیل کے ذخائر ختم ہونے کا خدشہ

یمن کے حوثی جنگجوؤں کی کارروائیاں اور پیش قدمی جاری ہے، اور انہوں نے مزید دو جزائر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مغربی یمن میں حوثیوں کے میزائل حملوں کے نتیجے میں حکومتی فورسز کے 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرونز داغے ہیں۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں طیاروں کے ہینگرز، ریڈار سسٹم، رن ویز اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ حوثی مخالف میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سرکاری فوج نے مغربی تعز میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 54 فضائی حملے کیے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے