ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بموں کی تیاری شروع کردی جو حالیہ برسوں میں اس متنازع ہتھیار کی سب سے بڑی ڈیل ہوگی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ 2.8 ارب ڈالر کے اس دفاعی پیکیج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزن کے 40 ہزار بم شامل ہیں، جن میں 20 ہزار MK-84 اور 20 ہزار BLU-117 بم شامل ہیں جبکہ اس فروخت میں 20 ہزار I-2000 پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی شامل ہیں۔
مغربی ممالک کے فوجی ہتھیاروں میں سب سے زیادہ تباہ کن سمجھے جانے والےMK-84 بم کے دھماکے کے نتیجے میں ہزاروں فٹ دور تک ہر سمت میں دھات کے ٹکڑے پھیل جاتے ہیں۔ یہ بم دھات اور سخت کنکریٹ کو چیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق اس پیکج کا حجم بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ کے دوران اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے ہتھیاروں کی فروخت کے پچھلے تمام معاہدوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں سیکڑوں مواقع پر ان 2 ہزار پاؤنڈ کے بموں کا استعمال کیا ہے جس نے ان تنازعات میں ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کے لیے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی MK-84 بم گرانے پر شدید عالمی تنقید کا سامنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واحد ہتھیار ہے جس کی ترسیل صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے غزہ جنگ کے دوران فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کے لیے روک دی تھی۔
شادی کی تقریبات کے اخراجات روسی صدر کے قریبی ساتھی عمر کریملیو نے ادا کیے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق
جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
امریکی سپریم کورٹ نے ڈاک ووٹنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی تجاویز مسترد کردیں
امریکا کا پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا باضابطہ اعتراف
امریکا کی اندرون ملک پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینےکا اعلان
امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے پیغام ہے، اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے: ترک صدر
سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی
امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر
اماراتی وزیر خارجہ کے قطری، مصری اور کویتی ہم منصب سے رابطے، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال
تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی: بلومبرگ
تازہ ترین
• 7 منٹ پہلے ٹرمپ حکومت کا اسرائیل کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنیکا منصوبہ
• 21 منٹ پہلے ایرانی حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی مقامات تباہ ہوئے، درجنوں طیاروں کو نقصان پہنچا: ایران کا دعویٰ
ایرانی حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی مقامات تباہ ہوئے، درجنوں طیاروں کو نقصان پہنچا: ایران کا دعویٰ
• 25 منٹ پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا
• 26 منٹ پہلے امریکی ریاست نیو جرسی میں میراتھون کے شرکا کیلئے سیلاب زدہ راستے سےگزرنا چیلنج بن گیا
امریکی ریاست نیو جرسی میں میراتھون کے شرکا کیلئے سیلاب زدہ راستے سےگزرنا چیلنج بن گیا
• 36 منٹ پہلے شادی کی تقریبات کے اخراجات روسی صدر کے قریبی ساتھی عمر کریملیو نے ادا کیے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق
• 1 گھنٹے پہلے جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
• 1 گھنٹے پہلے سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد
سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد
• 3 گھنٹے پہلے کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی
