• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 11:46 شام
  • پاکستان

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی گئی ہے، نئے آرمز ڈیلر شپ لائسنس کے اجرا پر بھی پابندی ہوگی۔

اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، اسلحہ ڈیلر شپ کے نئے لائسنس بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔

یہ پڑھیں: پنجاب میں اسلحہ لائسنس کا نیا نظام ، درخواست گزاروں کے لیے اہم خبر

غیر معمولی اور خصوصی کیسز میں ہی اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ اور وزیر اعلیٰ کی منظوری درکار ہوگی جبکہ متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے