• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 7:33 شام
  • پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، جیل ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی، جس میں مقدمات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان ملاقات کے دوران مقدمات، صحت اور دیگر امور زیر بحث آئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے