• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 4:38 شام
  • پاکستان

حکام نے ابھی تک اس زون کی حتمی حدود، رقبہ اور اونچائی کی حد واضح نہیں کی

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گرد مخصوص فضائی علاقے میں نیا فلائی زون قائم کرنے کا فیصلہ ہے۔ یہ پابندی 20 ستمبر 2026 سے نافذ ہوگی۔

چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ اور اس کے ارد گرد ایک نیا نو فلائی زون قائم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فضائی حدود کی سکیورٹی سخت کرنا، حساس تنصیبات کا تحفظ اور زمین پر موجود لوگوں اور املاک کی حفاظت کرنا ہے۔

تاہم حکام نے ابھی تک اس زون کی حتمی حدود، رقبہ اور اونچائی کی حد واضح نہیں کی۔

تاہم واضح رہے کہ عام مسافر ایئرلائنز کی پروازیں بند نہیں ہوں گی۔ ہنگامی اور امدادی پروازوں کو بھی اجازت ہوگی۔ پابندی کا نفاذ کا زیادہ تر چھوٹے نجی طیاروں، جنرل ایوی ایشن اور غیر مجاز فضائی سرگرمیوں پر ہوگا۔

بیجنگ کے حساس سیاسی مرکز میں پہلے ہی تقریباً 100 مربع کلومیٹر کا مستقل نو فلائی زون موجود ہے؛ نئی پابندی اس نظام کو مزید سخت کرے گی۔

اس فیصلے کا پس منظر 26 جون 2026 کا ایک سنگین حادثہ ہے جس میں ایک چھوٹا جنرل ایوی ایشن طیارہ بیجنگ کے مرکزی کاروباری علاقے میں واقع سے آئی ٹی آئی سی ٹاور سے ٹکرا گیا تھا۔

حادثے میں طیارے کا 66 سالہ پائلٹ ہلاک ہوا جبکہ زمین پر موجود 13 افراد زخمی ہوئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے