امید کرتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ رضا اللہ کا بھرپور خیال رکھیں گے، سابق کپتان
قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کے شاندار آل راؤنڈ ڈیبیو پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے نمایاں فرق پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ رضا اللہ نے اپنی قوت ارادی اور بڑے دل سے سب کو دکھا دیا کہ عزم و حوصلے سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Fantastic all-round debut for Razaullah! He made a massive difference to the team and showed to everyone what can be achieved with will power and a big heart. My best wishes are with him. I really hope that PCB and team management take good care of him. .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } مزید پڑھیں پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کے 9 چھکے، انگلینڈ میں ٹیسٹ اننگز کا مشترکہ ریکارڈ — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2026
Fantastic all-round debut for Razaullah! He made a massive difference to the team and showed to everyone what can be achieved with will power and a big heart. My best wishes are with him. I really hope that PCB and team management take good care of him.
پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کے 9 چھکے، انگلینڈ میں ٹیسٹ اننگز کا مشترکہ ریکارڈ
شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ رضا اللہ کا بھرپور خیال رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نوجوان کھلاڑی رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
رضا اللہ نے 9 چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے سبب پاکستان، انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ رضا اللہ جب وکٹ پر آئے تب قومی ٹیم کو انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے 4 رنز درکار تھے اور محض دو وکٹیں باقی تھیں۔
