فاسٹ بولر محمد عباس نے میچ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لیجنڈ وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
فاسٹ بولر محمد عباس نے میچ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور نویں وکٹ پر رضا اللہ کے ساتھ 121 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت پاکستان کا مجموعی اسکور 449 رنز تک پہنچا۔
اس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد عباس نے پہلے ہی اوورز میں انگلینڈ کے ابتدائی دو بلے بازوں کو آؤٹ کردیا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 1999 میں وسیم اکرم نے ایک ٹیسٹ اننگز میں پہلے ہی اوورز کے دوران دو وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد عباس نے یہ اعزاز دہرا کر وسیم اکرم کے 27 سال پرانے ریکارڈ کو برابر کردیا۔
