• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 12:27 شام
  • پاکستان

حکومت نے برکس سمٹ پرنئی دلی کی سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا کرشہرکی غربت چھپانے کی ناکام کوشش کی

بھارت میں برکس سمٹ کے آغاز کے ساتھ ہی نااہل مودی سرکار کی معاشی ناکامی پرکھل کر تنقید کی جانے لگی.

بھارتی تجزیہ نگار اجے شکلا نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اب تک منعقدہ برکس اجلاسوں سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا.

اجے شکلا نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ہندوستان کی جی ڈی پی زیرو ہے،بیروزگاراتنی ہے کہ لوگ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، بھارت کی حالت یہ ہے کہ پانچ پانچ، آٹھ آٹھ ہزارروپے کی نوکری کیلئے بھی لائنیں لگ رہی ہیں.

دوسری طرف مودی حکومت نے برکس سمٹ پرنئی دلی کی سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا کرشہرکی غربت چھپانے کی ناکام کوشش کی.

کچی آبادیوں کے کنارے ٹینٹ لگائے جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ روزگار متاثرہونے پر شہری انتظامیہ پرپھٹ پڑے.

نئی دہلی کی کچی بستیوں کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پردے لگاکر غربت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حقیقت چھپائی نہیں جاسکتی.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے