• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد: نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11سالہ پلان کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 2035-2025 کی مشروط منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ 11 سال میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبوں میں مجموعی طور پر 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

نیپرا کے مطابق پلان میں 26 ہزار 45 میگاواٹ نئی پیداواری صلاحیت شامل کرنے کی تجویز ہے، جس میں 17 ہزار 485 میگاواٹ کمٹڈ اور 8 ہزار 560 میگاواٹ آپٹمائزڈ صلاحیت شامل ہوگی جبکہ 2 ہزار 577 میگاواٹ پرانی پیداواری صلاحیت ریٹائر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 2035 تک ملک کی مجموعی نصب شدہ پیداواری صلاحیت 62 ہزار 657 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ منصوبے میں 8 ہزار 120 میگاواٹ نیٹ میٹرنگ بھی شامل ہے۔

منصوبے کے تحت اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت پر 47 ارب ڈالر سے زائد لاگت متوقع ہے جبکہ ٹرانسمیشن منصوبوں کے لیے 10 ارب 65 کروڑ ڈالر درکار ہوں گے۔ ٹرانسمیشن نظام کی مضبوطی اور نئے گرڈ اسٹیشنز بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

نیپرا کے مطابق گوادر اور مکران کے لیے 40 میگاواٹ پاور پلانٹ کی گنجائش جبکہ دھابیجی میں 269 میگاواٹ ونڈ سولر ہائبرڈ منصوبہ بھی آئی ایس پی میں شامل کیا گیا ہے۔

نیپرا نے 90 کروڑ ڈالر کے بیٹری انرجی اسٹوریج منصوبے کی منظوری نہیں دی اور نیپرا کے مطابق بیٹری اسٹوریج منصوبوں کے لیے جامع تکنیکی اور معاشی مطالعہ ضروری ہے۔

نیپرا ارکان نے انڈیپنڈنٹ سسٹم مارکیٹ آپریٹر کی جانب سے بڑے منصوبوں کی شمولیت اور اخراج پر سوالات بھی اٹھائے اور قومی توانائی منصوبہ بندی میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو نظرانداز کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی بجلی پالیسی میں تبدیلی مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کےبغیر نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین نیپرا سمیت تینوں ارکان نے فیصلے میں اختلافی آرا بھی دیں تاہم پلان کی منظوری دے دی گئی۔ اختلافی نوٹ اور آرا مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کےبغیرپلان کی شمولیت یا اخراج سےمتعلق ہے۔

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات، ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

کراچی: چلتا پھرتا بم، چنگچی رکشے میں غیرقانونی گیس فلنگ اسٹیشن قائم، ویڈیو وائرل

صدر زرداری کا بیرون ملک کا دورہ نجی تھا، اخراجات خود ادا کیے: ترجمان

بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کا معاملہ پھر گرم ہوگیا

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کنسرٹ میں بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش، مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار میں جھگڑا

ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے: قادر پٹیل

یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے جبکہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے، پاکستان میں یمنی سفیر مطہر العشبی

ہم ہجرت کرکے قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا ہے: خالد مقبول

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کی شرکت

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

سندھ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

• 7 منٹ پہلے نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

• 20 منٹ پہلے یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

• 44 منٹ پہلے سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات، ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

• 1 گھنٹے پہلے ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

• 2 گھنٹے پہلے نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم

نیشنل چیمپئن ایتھلیٹ فائقہ ریاض حکومتی سرپرستی سے محروم

• 2 گھنٹے پہلے غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا

• 3 گھنٹے پہلے انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے